دل پاکیزہ کرنے کا شارٹ کٹ کیا ھے !
اللہ کے سامنے دل کھول کر رکھ دیجئے ، جس طرح دھوبی کو داغ دکھاتے ھو ناں ،، کہ یہ بھی صاف کرنا ھے ، یہ بھی اتارنا نہ بھولنا ۔۔
بس اللہ پاک سے کچھ چھپاؤ مت ، اس سے بے تکلف ھو جاؤ ، آدمی اپنے راز اسی سے شیئر کرتا ھے جس سے بے تکلف ھوتا ھے ،، چھپا تو اس کچھ بھی نہیں ھے ،مگر جب ھم خود اسے بتاتے ھیں تو وہ ھماری اس بے تکلف سادگی پہ عش عش کر اٹھتا ھے ،، غلطی ھو جائے تو فوراً ” سوری ” کرو ،، کچھ دے تو جھٹ ” تھینک یو ویری مچ ” ھو جائے ،گھسے پٹے اور مردہ ھو گئے الفاظ کی بجائے روزمرہ کے زندہ الفاظ سے اس کے ساتھ مکالمہ کیجئے جن کے استعمال سے آپ میں تھرل پیدا ھو ،وہ آپ میں کرنٹ دوڑا دین ،، پنجابی میں کریں ،پشتو ، سندھی بلوچی ،انگلش جو زبان آتی ھے ،اس زبان مین اس سے باتیں کریں کچھ وقت اس کے لئے نکالیں ،، یاد رکھیں نماز آپ کا وقت آپ کا اپنے لئے وقت دینا ھے !!