بدعت اس کام کو کہتے ھیں جسے آپ ثواب یا اجر کی نیت سے کرتے ھیں ! بات اگر ثواب کی ھے تو پھر اس عمل کو کتاب و سنت سے ثابت کرنا ھو گا !
جو کام آپ ثواب کی نیت سے نہیں کرتے بلکہ سوشل ویلیوز کی بنیاد پر کرتے ھیں ان کا بدعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، دفتر کا ساتھی آپ کی عید پر آپ کو مبارک دیتا ھے ،آپ اس کی عید پر اسے مبارک دیتے ھیں ، یہ ایک سماجی رویہ ھے نہ کہ عبادت ،، آپ کا بچہ پیدا ھوتا ھے تو وہ مبارک دیتا ھے ،گفٹ دیتا ھے ،، اس کے یہاں بچہ پیدا ھوتا ھے ، آپ اس کو مبارک دیں اور گفٹ دیں یہ ایک معقول انسان کا اخلاقی اور سماجی عمل ھے ، اس کا عبادت سے کوئی تعلق نہیں !
خواہ مخواہ ھر چیز میں دین گھسیڑ دینا لوگوں کو دین سے متنفر کر دیتا ھے ،،