مرد کو سمجھنے کی جتنی صلاحیت اللہ پاک نے عورت کو بخشی ھے مرد کو اس کی ھوا بھی نہیں لگی ،، مرد کے معاملے میں خود اللہ پاک نے عورت میں وہ Sensor لگایا ھے جو دھواں سونگھ کر آگ کی خبر دیتا ھے ،، MBA شوھر دوست کو گھر لاتا ھے اور مڈل پاس بیوی اس کو دس منٹ میں بتا دیتی ھے کہ میرا عاشق گھر لے آئے ھو ،، عورت میں مرد کے بارے میں اتنی Applications رکھی گئ ھیں کہ وہ اس کی نظر پڑھ سکتی ھے ، اس کی چال پڑھ سکتی ھے ، اس کے الفاظ پڑھ سکتی ھے ،، یہانتک کہ وہ مرد کی مصنوعی اور حقیقی مسکراھٹ کے فرق کو دن اور رات کی طرح جانتی ھے -جھوٹ پکڑنے والی مشین کو دھوکا دیا جا سکتا ھے ،عورت کو دھوکا دینا ناممکن ھے ، وہ مروت سے چپ کر جائے تو اس کی مہربانی ھے ،جھگڑا دفتر میں ھوتا ھے اور اس کی خبر وہ آپ کا مُکھڑا دیکھ کر دے دیتی ھے ،، آپ ٹریفک وارڈن سے لڑ کر مسکراتے ھوئے گھر میں داخل ھوں مگر وہ اچانک پیچھے سے آ کر کہتی ھے ” کس سے لڑ کر آئے ھو ؟ ” اور آپ کا تراہ نکل جاتا ھے ،،، جس خدا نے عورت کو جسمانی طور پہ نازک بنایا ھے اس خدا نے نفسیاتی طور پر اس کو بڑا قوی بنایا ھے ،پیغمبروں کی حفاظت عورت کو سونپی گئ ھے ،، کتنے بڑے امتحان کے لئے بھولی بھالی مریم علیہ السلام کو چنا گیا ھے ،، مرد ھوتا تو کہہ دیتا ” میری وی کوئی عزت ھے ” موسی علیہ السلام کی ماں سے کیا کام لیا ؟ موسی علیہ السلام کی 9 سال کی بہن سے کیا کام لے لیا ؟ فرعون کی بیوی سے کیا کام لے لیا ؟ اور شیخِ مدین کی بیٹی نے باپ کے سامنے اجنبی موسی کا پورا Curriculum بیان کیا تھا یا نہیں ؟ کیا وہ ان کی کلاس فیلو تھی ؟ اسے کیسے پتہ چل گیا کہ وہ مارشل آرٹس کے ماھر ھیں اور امین بھی ھیں نظر باز نہیں ھیں، فلرٹ نہیں ھیں ؟؟
اللہ کے بندو تم نے پہلے اسے مسجد سے اسی فتنے کے نام پہ بھگایا ، اب فیس بک پہ اسے فتنے کے ڈراوے دیتے ھو ،، اسے بھیڑیوں اور ڈاکؤوں سے ڈراتے ھو وہ ان ڈاکؤوں کے سامنے سے ھی گزر کر اسکول جاتی ھے ، اس کے گھر کے باھر صفائی کرنے والے سے لے کر اسکول کے چپڑاسی تک سارے ڈاکو ھی تو ھیں ،، ڈاکو تو مسجدِ نبوی کے سامنے بھی تھے اور خاص نبی ﷺ کی موجودگی میں تھے جس نے فجر کی نماز کے لئے جاتی خاتون کی عصمت دری کر دی تھی ،، پھر کیا ھوا تھا ؟ کیا حضورﷺ نے فرمایا تھا کہ یہ مسجد میں گھسے تو اس کی ٹانگیں توڑ دو ؟ یا یہ فرمایا تھا کہ اللہ کی بندیوں کو اللہ کے گھر سے مت روکو ؟ جس اللہ نے عورت کو جسمانی طور پہ کمزور بنایا ھے اس پر اپنے جلال کا پردہ ڈالا ھے عورت خود بری نہ ھو تو بڑے سے بڑا پھنے خان بھی اس کے سامنے آنے کی جرآت نہیں کر سکتا ،،، عورت انسان ھے اور ایک زندہ حقیقت ھے ،، اسپتال میں ھماری بیوی اور ماں کا استقبال وھی کرتی ھے ،، بینک میں خواتین سیدھا اس کے ڈیسک کا رخ کرتی ھیں ،ائیرپورٹ پہ خواتین سیدھی اس کی لائن میں جاتی ھیں ،، عورت کو مت سکھاؤ کہ اسے اپنی عصمت کی حفاظت کس طرح کرنی ھے ،، مالک نے اِسے اس صلاحیت سے مالا مال کر کے بھیجا ھے ،،، ھم مرد اپنے کمپلیکس کو خواتین پر تھوپنا چاھتے ھیں اور اپنے مرض کی دوا ان کو کھلانا چاھتے ھیں ،،
بس اللہ ھمیں معاف فرمائے ،،،،،،،،،،،