خلافت اصلاً نبئ کریم ﷺ کے بعد حضرت ابوبکر الصدیق رضی اللہ عنہ کو خلیفۃ الرسول یعنی نبی کریم ﷺ کے بعد آنے والا امیر کے لفظ سے مأخوذ ھے – اس لئے جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خلیفۃ الرسولﷺ کہا گیا تو آپ نے فرمایا کہ وہ تو ابوبکرؓ تھے ،میں تو ابوبکرؓ کا خلیفہ ھوں یعنی ” خلیفۃُ خلیفۃ الرسول” اور یہ لسٹ بہت طویل ھو جائے گی لہذا مجھ کو امیر کہا کرو، یوں امیر المومنین کی اصطلاح استعمال ھونا شروع ھو گئ ،
اس کے بعد آنے والا امیر المومنین ھی کہلاتے تھے ، خلافت کے لفظ کو بعد میں مسلمانوں کو سیاسی طور پر ایکسپلائٹ کرنے کے لئے مقدس اصطلاح کے طور پر استعمال کیا گیا اگرچہ اس اصطلاح کو اگر 30 ھجری کے بعد والوں پر لاگو کر کے دیکھا جائے تو شاید یہ اس لفظ کی توھین بن جائے –
آج کل لوگ اس اصطلاح کو نہایت چالاکی کے ساتھ اسی استحصال کے لئے جمہوریت کے خلاف بطور متبادل استعمال فرماتے ھیں تا کہ تقدس کی نفسیات کو استعمال کرتے ھوئے مسلمانوں کو جذبات کو ابھارا جائے اور دودھ اور شھد کی نہروں کے سراب کے پیچھے لگا دیا جائے – یہ نام نہاد خلافت اپنے اچھے دور میں نبئ کریم ﷺ سے متصل زمانے میں کہ جس میں ابھی حدیثوں کی تدوین بھی نہیں ھوئی تھی ، فقہ بھی متعین نہیں ھوئی تھی کہ بڑے بخار میں مبتلا ھو کر مر گئ تھی ، اس کے بعد اس کی لاش کو استعمال کیا جاتا رھا ،
کسی کے عیب کو چھپانے کے لئے اس بات کو دلیل بنانا کہ اس نے کتنا علاقہ فتح کیا بالکل ایسے ھی ھے کہ ایک شخص کسی کی بیوی کو ناجائز طور بھگا کر لے جائے ، اور جب اس پر انگلی اٹھائی جائے تو دلیل میں کہہ دیا جائے کہ جناب اس جوانمرد نے تو اس عورت کو 8 بیٹے جنوا دیئے ھیں جبکہ پہلے کے پاس تو ایک بھی پیدا نہیں ھوا تھا ،،
ھمیں عدل و قسط پر کھڑے ھونے اور سیدھی اور سچی بات کہنے کا حکم اوپر سے دیا گیا ھے ، اور قیامت تک دیا گیا ھے ،مگر ھم میں بڑے بڑے سچ بولنے والے غوث ، قطب، ابدال اور ولی ، مفتی ، علامے اور اعلی حضرت کہتے ھیں کہ مسلمانوں کی فلاں خاص قسم کے بارے میں سچ بولنے پر پابندی ھے اور یہ پابندی نبئ کریم ﷺ نے لگائی ھے ، یہ الگ بات ھے کہ جن کے سامنے ،جن پر لگائی تھی انہوں نے ھی اس کی خلاف ورزی کی اور ان کو برا کہنے سے لے کر قتل کرنے کو بھی ثواب جانا ، اور اب ھمارے حلق سے بھی اتروایا جاتا ھے ، اجتہاد وھاں ھوتا ھے جہاں نص ختم ھوتی ھے ،کسی بھی انسان کا ناحق خون کرنا حرام کیا گیا ھے ،پھر میدانِ عرفات میں حجۃ الوداع کے موقعے پر صحابہؓ کو خاموش کروا کر جو بات سوال و جواب کی صورت میں ان سے کہلوائی گئ وہ کچھ یوں تھی کہ ” یہ کونسا مہینہ ھے ؟ یہ کونسا دن ھے ؟ یہ کونسی جگہ ھے ؟ جس طرح یہ حرمت والا مہینہ ھے( جس میں قتال حرام ھے ) ، یہ حرمت والا دن ھے ( کہ جس میں جوں بھی مارنا حرام ھے کیونکہ تم لوگ احرام میں ھو ) اور جس طرح یہ عرفات کا موقف محترم ھے ، اسی طرح تم مسلمانوں کا خون اور مال ایک دوسرے پر حرام ھے اور حرمت کا حامل ھے ،، اب اس میں اجتہاد والی کوئی بات رہ نہیں جاتی –
اسامہ بن زید رضی اللہ عنھما نے نبئ کریم ﷺ کے سامنے اس بارے میں اجتہاد فرمایا تھا کہ جو کافر میری تلوار سے کلمہ پڑھنے کے بعد قتل ھوا اور جس نے قتل ھونے سے پہلے درجنوں صحابہؓ کو شھید کر دیا تھا کلمہ جان بچانے کے لئے جنگی چال کے طور پر پڑھا تھا کیونکہ وہ میری تلوار کے داؤ سے بچنے کی اور کوئی راہ نہیں پاتا تھا ،، تو اللہ کے رسول ﷺ نے ان کا اجتہاد مسترد کر کے فرمایا تھا کہ ” تم نے اس کا دل چیر کر دیکھ کیوں نہیں لیا تھا کہ اندر کلمہ ھے یا نہیں ؟ مجھے زبان پر اعتبار کرنے والا بنا کر بھیجا گیا ھے ، تم نے اس کا کلمہ اپنے کانوں سے سن لیا تھا ؟ جی سن لیا تھا ،، پھر جب وہ کلمہ حشر میں استغاثہ لائے گا تو کیا کرو گے ؟ اے اللہ کے رسول ﷺ میرے لئے مغفرت کی دعا کر دیجئے ،،، کلمے کے خلاف ؟ اسامہ جب کلمہ آئے گا تو کیا جواب دو گے ، حضرت اسامہؓ بار بار مغفرت کی دعا کی درخوست کرتے رھے اور رسول اللہ ﷺ درخواست کو مسترد کرتے ھوئے ایک ھی سوال دہراتے رھے کہ اسامہؓ کلمہ ؟ اسامہ کلمہ ؟ اسامہ کلمہ ” یہانتک کہ حضرت اسامہؓ فرماتے ھیں کہ مجھے شدید خواھش ھوئی کہ کاش میں آج مسلمان ھوتا اور میرے دامن پر یہ قتل کا داغ نہ لگتا –
بخاری شریف میں ھی ایک نہیں کئ احادیث ھیں کہ حوض کوثر پر کیا منظر ھو گا ،،
صحيح البخاري (256 هـ) ج4 ص142 كتاب أحاديث إلانبياء باب قوله تعالى و أذكر في الكتاب مريم
(3191) حدثنا محمد بن يوسف حدثنا سفيان عن المغيرة بن النعمان عن سعيد بن جبير عن ابن عباس رضي الله عنهما قال رسول الله صلى الله عليه وسلم تحشرون حفاة عراة غرلا ثم قرأ كما بدأنا أول خلق نعيده وعدا علينا إنا كنا فاعلين فأول من يكسى إبراهيم ثم يؤخذ برجال من أصحابي ذات اليمين وذات الشمال فأقول أصحابي فيقال أنهم لم يزالوا مرتدين على أعقابهم منذر فارقتهم فأقول كما قال العبد الصالح عيسى بن مريم وكنت عليهم شهيدا ما دمت فيهم فلما توفيتني كنت أنت الرقيب عليهم وأنت على كل شيء شهيد أن تعذبهم فإنهم عبادك وان تعفر لهم فإنك أنت العزيز الحكيم
* قال محمد بن يوسف الفربري ذكر عن أبي عبد الله عن قبيصة قال هم المرتدون الذين ارتدوا على عهد أبى بكر فقاتلهم أبو بكر رضي الله عنه
_
صحيح البخاري (256 هـ) ج5 ص191 كتاب تفسير القرآن باب و كنت عليهم شهيدا
(4259) حدثنا أبو الوليد حدثنا شعبة أخبرنا المغيرة بن النعمان قال سمعت سعيد بن جبير عن ابن عباس رضي الله تعالى عنهما قال خطب رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال يا أيها الناس إنكم محشورون إلى الله حفاة عراة غرلا ثم قال كما بدأنا أول خلق نعيده وعدا علينا إنا كنا فاعلين إلى آخر إلاية ثم قال إلا وان أول الخلائق يكسى يوم القيامة إبراهيم إلا وانه يجاء برجال من أمتي فيؤخذ بهم ذات الشمال فأقول يا رب أصحابي فيقال انك لا تدرى ما أحدثوا بعدك فأقول كما قال العبد الصالح وكنت عليهم شهيدا ما دمت فيهم فلما توفيتني كنت أنت الرقيب عليهم فيقال إن هؤلاء لم يزالوا مرتدين على أعقابهم منذ فارقتهم
__
صحيح البخاري (256 هـ) ج5 ص240 كتاب تفسير القرآن باب كما بدأنا أول خلق نعيده وعدا علينا
(4371)حدثنا سليمان بن حرب حدثنا شعبة عن المغيرة بن النعمان شيخ من النخع عن سعيد بن جبير عن ابن عباس رضي الله عنهما قال خطب النبي صلى الله عليه وسلم فقال إنكم محشورون إلى الله حفاة عراة غرلا كما بدأنا أول خلق نعيده وعدا علينا إنا كنا فاعلين ثم إن أول من يكسى يوم القيامة إبراهيم إلا انه يجاء برجال من أمتي فيؤخذ بهم ذات الشمال فأقول يا رب أصحابي فيقال لا تدرى ما أحدثوا بعدك فأقول كما قال العبد الصالح وكنت عليهم شهيدا ما دمت إلى قوله شهيد فيقال إن هؤلاء لم يزالوا مرتدين على أعقابهم منذ فارقتهم
___
صحيح البخاري (256 هـ) ج7 ص195 كتاب الرقاق باب في الحوض باب كيف يحشر
(6045) حدثني محمد بن بشار حدثنا غندر حدثنا شعبة عن المغيرة بن النعمان عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال قام فينا النبي صلى الله عليه وسلم يخطب فقال إنكم محشورون حفاة عراة كما بدأنا أول خلق نعيده إلاية وان أول الخلائق يكسى يوم القيامة إبراهيم وانه سيجاء برجال من أمتي فيؤخذ بهم ذات الشمال فأقول يا رب أصحابي فيقول الله انك لا تدري ما أحدثوا بعدك فأقول كما قال العبد الصالح وكنت عليهم شهيدا ما دمت فيهم إلى قوله الحكيم قال فيقال أنهم لم يزالوا مرتدين على أعقابهم
___
صحيح البخاري (256 هـ) ج 7 ص 207 كتاب الرقاق باب في الحوض
(6096) حدثنا مسلم ابن إبراهيم حدثنا وهيب حدثنا عبد العزيز عن أنس رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ليردن على ناس من أصحابي الحوض حتى إذا عرفتهم اختلجوا دوني فأقول أصحابي فيقول لا تدري ما أحدثوا
___
صحيح البخاري (256 هـ) ج 7 ص 208 كتاب الرقاق باب في الحوض
(6097) بعدك حدثنا سعيد ابن أبي مريم حدثنا محمد بن مطرف حدثني أبو حازم عن سهل بن سعد قال قال النبي صلى الله عليه وسلم إني فرطكم على الحوض من مر على شرب ومن شرب لم يظمأ أبدا ليردن على أقوام أعرفهم ويعرفوني ثم يحال بيني وبينهم
قال أبو حازم فسمعني النعمان بن أبي عياش فقال هكذا سمعت من سهل فقلت نعم فقال اشهد على أبي سعيد الخدري لسمعته وهو يزيد فيها فأقول إنهم مني فيقال انك لا تدري ما أحدثوا بعدك فأقول سحقا سحقا لمن غير بعدي * وقال ابن عباس سحقا بعدا يقال سحيق بعيد سحقه واسحقه أبعده
وقال أحمد بن شبيب بن سعيد الحبطي حدثنا أبي عن يونس عن ابن شهاب عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة انه كان يحدث أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال يرد على يوم القيامة رهط من أصحابي فيجلون عن الحوض فأقول يا رب أصحابي فيقول انك لا علم لك بما أحدثوا بعدك إنهم ارتدوا على ادبارهم القهقري
____

(6098) حدثنا أحمد بن صالح حدثنا ابن وهب أخبرني يونس عن أبن شهاب عن ابن المسيب انه كان يحدث عن أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم ان النبي صلى الله عليه وسلم قال يرد علي الحوض رجال من أصحابي فيحلؤون عنه فأقول يا رب أصحابي فيقول انك لا علم لك بما أحدثوا بعدك إنهم ارتدوا على أدبارهم القهقري
_______
صحيح البخاري (256 هـ) ج 7 ص 209 كتاب الرقاق باب في الحوض
(6099)حدثنا إبراهيم بن المنذر الحزامي حدثنا محمد بن فليح حدثنا أبي قال حدثني هلال بن علي عن عطاء بن يسار عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال بينا أنا قائم إذا زمرة حتى إذا عرفتهم خرج رجل من بيني وبينهم فقال هلم فقلت أين قال إلى النار والله قلت وما شأنهم قال إنهم ارتدوا بعدك على أدبارهم القهقرى ثم إذا زمرة حتى إذا عرفتهم خرج رجل من بيني وبينهم فقال هلم قلت أين قال إلى النار والله قلت ما شأنهم قال إنهم ارتدوا بعدك على أدبارهم القهقرى فلا أراه يخلص منهم إلا مثل همل النعم
____
صحيح البخاري (256 هـ) ج7 ص209 كتاب الرقاق باب في الحوض
(6104)حدثنا سعيد بن أبي مريم عن نافع بن عمر قال حدثني ابن أبي مليكة عن أسماء بنت أبي بكر رضي الله عنهما قالت قال النبي صلى الله عليه وسلم إني على الحوض حتى أنظر من يرد علي منكم وسيؤخذ ناس دوني فأقول يا رب مني ومن أمتي فيقال هل شعرت ما عملوا بعدك والله ما برحوا يرجعون على أعقابهم فكان
ابن أبي مليكة يقول اللهم إنا نعوذ بك أن نرجع على أعقابنا أو نفتن عن ديننا أعقابكم تنكصون ترجعون على العقب
____
صحيح البخاري (256 هـ) ج 8 ص 86 كتاب الفتن
(6526)ما جاء في قول الله تعالى واتقوا فتنة لا تصيبن الذين ظلموا منكم خاصة وما كان النبي صلى الله عليه وسلم يحذر من الفتن حدثنا علي بن عبد الله حدثنا بشر بن السري حدثنا نافع بن عمر عن ابن أبي مليكة قال قالت أسماء عن النبي صلى الله عليه وسلم قال انا على حوضي انتظر من يرد علي فيؤخذ بناس من دوني فأقول أمتي فيقول لا تدري مشوا على القهقري
قال ابن أبي مليكة اللهم نا نعوذ بك أن نرجع على أعقابنا أو نفتن

(6527)حدثنا موسى بن إسماعيل حدثنا أبو عوانة عن مغيرة عن أبي وائل قال قال عبد الله قال النبي صلى الله عليه وسلم أنا فرطكم على الحوض ليرفعن إلي رجال منكم حتى إذا أهويت لأناولهم اختلجوا دوني فأقول اي رب أصحابي فيقول لا تدري ما أحدثوا بعدك

(6528) حدثنا يحيى بن بكير حدثنا يعقوب بن عبد الرحمن عن أبي حازم قال سمعت سهل بن سعد يقول سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول أنا فرطكم على الحوض من ورده شرب منه ومن شرب منه لم يضمأ بعده أبدا ليرد علي أقوام أعرفهم ويعرفوني ثم يحال بيني وبينهم
___
صحيح مسلم (261 هـ) ج1 ص150 كتاب الطهارة باب استحباب الغرة و التحجيل في الوضوء
(367 ) حدثنا يحيى بن أيوب وسريح بن يونس وقتيبة بن سعيد وعلى ابن حجر جميعا عن إسماعيل بن جعفر قال ابن أيوب حدثنا إسماعيل اخبرني العلاء عن أبيه عن أبي هريرة إن رسول الله صلى الله عليه وسلم أتى المقبرة فقال السلام عليكم دار قوم مؤمنين وإنا إن شاء الله بكم لاحقون وددت أنا قد رأينا إخواننا قالوا أو لسنا إخوانك يا رسول الله قال أنتم أصحابي وإخواننا الذين لم يأتوا بعد فقالوا كيف تعرف من لم يأت بعد من أمتك يا رسول الله فقال أرأيت لو أن رجلا له خيل غر محجلة بين ظهري خيل دهم بهم إلا يعرف خيله قالوا بلى يا رسول الله قال فإنهم يأتون غرا محجلين من الوضوء وأنا فرطهم على الحوض إلا ليذادن رجال عن حوضي كما يذاد البعير الضال أناديهم إلا هلم فيقال إنهم قد بدلوا بعدك فأقول سحقا سحقا
(حدثنا) قتيبة بن سعيد حدثنا عبد العزيز يعنى الداروردي ح وحدثني إسحاق بن موسى الأنصاري حدثنا معن حدثنا مالك جميعا عن العلاء بن عبد الرحمن عن أبيه عن أبي هريرة ان رسول الله صلى الله عليه وسلم خرج إلى المقبرة فقال السلام عليكم دار قوم مؤمنين وإنا إن شاء الله بكم لاحقون بمثل حديث إسماعيل بن جعفر غير أن حديث مالك فليذادن رجال عن حوضي
____
صحيح مسلم (261 هـ) الجزء7 صفحة65 كتاب الفضائل باب إثبات حوض نبينا و صفاته
(4243) حدثنا قتيبة ابن سعيد حدثنا يعقوب (يعنى ابن عبد الرحمن القاري) عن أبي حازم قال سمعت سهلا يقول سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول أنا فرطكم على الحوض من ورد شرب ومن شرب لم يظمأ أبدا وليردن على أقوام أعرفهم ويعرفوني ثم يحال بيني وبينهم
قال أبو حازم فسمع النعمان بن أبي عياش وأنا أحدثهم هذا الحديث فقال هكذا سمعت سهلا يقول قال فقلت نعم قال وأنا اشهد على أبي سعيد الخدري لسمعته يزيد فيقول أنهم منى فيقال انك لا تدرى ما عملوا بعدك فأقول سحقا سحقا لمن بدل بعدي
____
صحيح مسلم (261 هـ) ج 7 ص 66 كتاب الفضائل باب إثبات حوض نبينا و صفاته
(4247) وحدثني يونس بن عبد الأعلى الصدفي أخبرنا عبد الله بن وهب اخبرني عمر (وهو ابن الحارث) أن بكيرا حدثه عن القاسم بن عباس الهاشمي عن عبد الله بن رافع مولى أم سلمة عن أم سلمة زوج النبي صلى الله عليه وسلم انها قالت كنت اسمع الناس يذكرون الحوض ولم اسمع ذلك من رسول الله صلى الله عليه وسلم فلما كان يوما من ذلك والجارية تمشطني فسمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول أيها الناس فقلت للجارية استأجري عنى قالت إنما دعا الرجال ولم يدع النساء فقلت انى من الناس فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم أنى لكم فرط على الحوض فإياي لا يأتين أحدكم فيذب عنى كما يذب البعير الضال فأقول فيم هذا فيقال انك لا تدرى ما أحدثوا بعدك فأقول سحقا
وحدثني أبو معن الرقاشي وأبو بكر بن نافع وعبد بن حميد قالوا حدثنا أبو عامر (وهو عبد الملك بن عمرو) حدثنا أفلح بن سعيد حدثنا عبد الله بن رافع قال كانت أم سلمة تحدث أنها سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول على المنبر وهي تمتشط أيها الناس فقالت لماشطتها كفي رأسي بنحو حديث بكير عن القاسم بن عباس
____
صحيح مسلم (261 هـ) الجزء7 صفحة66 كتاب الفضائل باب إثبات حوض نبينا و صفاته
(4250)حدثنا أبو بكر ابن أبي شيبة وأبو كريب وابن نمير قالوا حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن شقيق عن عبد الله قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم انا فرطكم على الحوض ولأنازعن أقواما ثم لأغلبن عليهم فأقول يا رب أصحابي أصحابي فيقال انك لا تدرى ما أحدثوا بعدك
وحدثناه عثمان بن أبي شيبة وإسحاق ابن إبراهيم عن جرير عن الأعمش بهذا الإسناد ولم يذكر أصحابي أصحابي حدثنا عثمان بن أبي شيبة وإسحاق بن إبراهيم كلاهما عن جرير ح وحدثنا ابن المثنى حدثنا محمد بن جعفر حدثنا شعبة جميعا عن مغيرة عن أبي وائل عن عبد الله عن النبي صلى الله عليه وسلم بنحو حديث الأعمش وفى حديث شعبة عن مغيرة سمعت أبا وائل ( وحدثناه ) سعيد بن عمرو الأشعثي أخبرنا عبثر ح وحدثنا أبو بكر بن أبي شيبة حدثنا ابن فضيل كلاهما عن حصين عن أبي وائل عن حذيفة عن النبي صلى الله عليه وسلم نحو حديث الأعمش ومغيرة
___
صحيح مسلم (261 هـ) الجزء7 صفحة70
(4259) وحدثني محمد بن حاتم حدثنا عفان بن مسلم الصفار حدثنا وهيب قال سمعت عبد العزيز بن صهيب يحدث قال حدثنا انس بن مالك أن النبي صلى الله عليه وسلم قال ليردن علي الحوض رجال ممن صاحبني حتى إذا رأيتهم ورفعوا إلي اختلجوا دوني فلأقولن أي رب أصحابي أصحابي فليقالن لي انك لا تدرى ما أحدثوا بعدك (وحدثنا) أبو بكر بن أبي شيبة وعلي بن حجر قالا حدثنا علي بن مسهر ح وحدثنا أبو كريب حدثنا ابن فضيل جميعا عن المختار بن فلفل عن انس عن النبي صلى الله عليه وسلم بهذا المعنى وزاد آنيته عدد النجوم،،
ان تمام احادیث کا لب لباب یہی ھے کہ کچھ لوگ جو رسول اللہ ﷺ کی زندگی میں موجود تھے ، جن کو رسول اللہ ﷺ پہچانتے تھے اور جو رسول اللہ ﷺ کو پہچانتے تھے ، جن کو چہروں سے پہچان کر رسول اللہ ﷺ استقبال کرنا چاہتے ھوں گے کہ فرشتے ان کو پکڑ کر حوض سے الگ لے جائیں گے جس پر رسول اللہ ﷺ فرشتوں سے کہیں گے کہ یہ میرے اصحاب ھیں اور میری امت میں سے ھیں اور یہ حوض میری امت کے لئے ھے پھر ان کو مجھ سے الگ کرنے کی وجہ کیا ھے ؟
جس پر فرشتے جواب دیں گے کہ آپ ﷺ نہیں جانتے کہ انہوں نے ” آپﷺ کے بعد” کیا کچھ کیا تھا ، انہوں نے نئے کام کیئے تھے ، ایڑھیوں کے بل پھر کر مرتد ھو گئے تھے ،،
کہا جاتا ھے کہ یہ وہ لوگ ھیں جو مسیلمہ کذاب پر ایمان لائے تھے مگر یہ تو تاویل ھے جو کوئی مان لیتا ھے کوئی نہیں مانتا خاص طور پر بخاری شریف کی مندرجہ ذیل احادیث کی موجودگی میں ،،
1- حديثُ جَريرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ لَهُ في حَجَّةِ الْوَداعِ: (اسْتَنْصِتِ النَّاسَ، فَقالَ: لا تَرْجِعُوا بَعْدي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقابَ بَعْضٍ). متفق عليه.
2- حديثُ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: (وَيْلَكُمْ أَوْ وَيْحَكُمْ، لا تَرْجِعُوا بَعْدي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقابَ بَعْضٍ). متفق عليه.
حضرت جریرؓ فرماتے ھیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع والے دن ان کو حکم دیا کہ لوگوں کو خاموش کراؤ ،، پھر فرمایا کہ میرے بعد کافر مت ھو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارتے پھرو ،، متفق علیہ
ابن عمرؓ روایت کرتے ھیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ خبردار میرے بعد پلٹ کر کافر مت ھو جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنا شروع کر دو ،، متفق علیہ
اتنے واضح احکامات کے بعد بھی صحابہؓ کے آپس میں قتال کی کوئی بھی اجتہادی وجہ نہیں بنتی ، خاص طور پر جب عقل و درایت اس کا جواب دینے سے عاجز ھو اور سوال اٹھانے والے کو شٹ اپ کہا جائے اور اس پر کفر کے فتوے لگا کر جان سے مارے جانے کے ڈراوے دیئے جاتے ھوں ، یہ سب بتاتا ھے کہ ھم دلیل سے جواب دینے سے عاجز ھیں لہذا تلوار یا قانون سے منہ بند کرتے ھیں ،،
ایک عام سا سوال ھے کہ اگر نبئ کریم ﷺ سے براہ راست اپنے کانوں سے حکم کو سن کر بھی ایک دوسرے کو قتل کرنے والے گنہگار تک نہیں ھیں بلکہ رضی اللہ عنھم ھیں ، تو آج چودہ سو سال بعد ایک غریب کا بچہ ان کے اس قتال کو سمجھنے میں اجتہادی غلطی نہیں کر سکتا ؟ وہ قتل کر کے بھی رضی اللہ عنھم ھیں ،یہ صرف سوال اٹھا کر مسلمان بھی نہیں رھا ؟ یہ کس دین کی تعلیم ھے ؟ قرآن میں یہی سبق پڑھایا گیا ھے ؟ قرآن میں اصحاب کی غلطیوں پر کہیں پردہ ڈالا گیا ھے ؟ رضی اللہ عنھم ھونے کے باوجود کوئی سزا ان سے معطل کی گئ ھے ؟ کیا سورہ نور کے تین مجرموں کو 80 ،80 کوڑے مارے گئے ھیں یا نہیں ؟ ان میں شاعر رسول ﷺ حسان بن ثابت انصاری بھی تھے جبریل جن کے مددگار ھوتے تھے شاعری میں ،، نبئ کریم ﷺ کی خواہر نسبتی یعنی پھوپھی کی بیٹی اور سالی حضرت حمنہؓ بھی تھیں اور بدری صحابی حضرت مسطحؓ ،، میرا ایمان ھے کہ وہ سزا پانے سے پہلے بھی رضی اللہ عنھم تھے اور سزا پانے کے بعد بھی ان کی شان میں کوئ کمی واقع نہیں ھوئی وہ اب بھی الحمد للہ رضی اللہ عنھم ھی ھیں ، کیا سورہ الحجرات میں جن کو فاسق کہا گیا ھے وہ صحابیؓ نہیں تھے ، سورہ ممتحنہ جن کے بارے میں نازل ھوئی وہ صحابیؓ نہیں تھے ؟ سورہ جمعہ میں جن کا ذکر ھے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کو جمعے کے خطبے کے دوران کھڑا چھوڑ کر قافلے کی طرف لپک گئے تھے وہ اصحابؓ نہیں تھے ؟ اصحابؓ کو معصوم بنانے کی روش بعد والوں نے اپنائی ھے اور ان کی سورج کی طرح واضح غلطیوں کو بھی اجتہاد کے چاندی کے ورق میں لپیٹنے کی کوشش کی ھے ورنہ نہ تو یہ اللہ کا حکم ھے اور نہ رسول اللہ ﷺ کی تعلیم ،،
اللہ پاک کا حکم ھے ،،
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَلَوْ عَلَىٰ أَنفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ ۚ إِن يَكُنْ غَنِيًّا أَوْ فَقِيرًا فَاللَّهُ أَوْلَىٰ بِهِمَا ۖ فَلَا تَتَّبِعُوا الْهَوَىٰ أَن تَعْدِلُوا ۚ وَإِن تَلْوُوا أَوْ تُعْرِضُوا فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا (النساء- 135)
اے ایمان والو- انصاف کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے رھو اللہ کی خاطر سچی گواھی دینے والے بن کر اگرچہ وہ گواھی تمہارے اپنے خلاف پڑے یا تمہارے والدین کے خلاف پڑے یا تمہارے رشتے داروں کے خلاف جاتی ھو، خبردار نفس کی پیروی میں عدل سے ھٹ مت جانا ، اور اگر تم نے زبان موڑ کر اور الفاظ کو گھما پھرا کی گواھی دی یا گواھی دینے سے پہلوتہی کی تو اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تمہارے ھر عمل سے باخبر ھے ،،
یہاں محبت میں سچی بات کو گھمانے پھرانے سے منع کیا ھے تو اگلی آیت میں کسی کی دشمنی میں سچی بات کو گھمانے پھرانے اور حق انصاف کی بات نہ کرنے سے خبردار کیا ھے ،،
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ ۖ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلَىٰ أَلَّا تَعْدِلُوا ۚ اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَىٰ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (المائدہ-8)
اے ایمان والو اللہ کی خاطر ڈٹ کر کھڑے ھونے والے بنو انصاف کی گواھی دینے والے، اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس پر آمادہ نہ کرے کہ تم عدل نہ کرو ، عدل کرو یہ تقوے کے قریب تر روش ھے اور اللہ کا تقوی اختیار کرو بے شک اللہ اس کو بخوبی جانتا ھے جو تم کرتے ھو –
عدل و انصاف کی بات کو کسی کے احترام میں دبا لینا ، زندہ دفنائی گئ بچی سے بھی بڑا جرم ھے ، اس طرح تم اپنے ضمیر کو مار دیتے ھو ، پھر تم کسی جگہ حق کی بات نہیں کرتے ، نہ ماں اور بیوی کے درمیان ، نہ اولاد کے درمیان اور نہ مناظروں اور مجادلوں میں ،، اس لئے کہ ھم حق کی عصمت لٹا چکے ھوتے ھیں ،،
ھماری اس پردہ پوشی اور حق بات کے اغماض کی روش ، بڑوں کی خطاؤں کو سنوار کی نیکی بنانے کی واردات نے آنے والی نسلوں کو خون میں ڈبو کر رکھ دیا ،جس میں کسی رشتے کا احترام باقی نہ رھا اور خلافت نام کا ادارہ ایک مذبحہ خانہ بن کر رہ گیا ، ھماری تاریخ ھلاکو اور چنگیز کو شرماتی ھے اور اس کی وجہ یہی ھے کہ ھم نے سچ کو بہت اوپر جا کر آلودہ کر دیا ھے لہذا نیچے سے یہ کبھی درست نہیں ھو گا ،
حضرت عثمان ذولنورین رضی اللہ عنہ مسلمانوں کے ہاتھوں شھید ھوئے –
سبائیوں کے کچھ اعتراضات تھے ، اگر وہ ان کی وضاحت کے باجود فساد پر آمادہ تھے تو ان کے خلاف ریاست اقدام کر سکتی تھی، جو نہیں کیا گیا ، اگر ان چند سو فسادیوں لوگوں کو مروا دیا جاتا تو آئندہ امت میں عشرہ مبشرہ سمیت ھزاروں لوگ آپس کی جنگوں میں نہ مارے جاتے ، اور نہ امت قیامت تک انتشار کا شکار ھوتی ، حقیقت یہ ھے کہ ھمارے ابتدائی نظام میں ھی واضح نقص تھا ،جس میں شوری حاکم کو بٹھا تو سکتی ھے مگر پھر اتار نہیں سکتی بلکہ مفلوج ھو جاتی ھے ، حاکم کی مرضی ھے کہ وہ اس سے مشورہ کرے یا نہ کرے ، شوری کے پاس حاکم کے خلاف مقدمہ سننے کا اختیار نہیں تھا اور نہ وہ اس کو معزول کر سکتی ھے اگرچہ خلیفہ فالج کا شکار بھی ھو جائے وہ یا تو خود فوت ھو گا تو امت کی جان چھوٹے گی یا کوئی آگے بڑھ کر اس کو مارے گا تو جان چھوٹے گی ، اس کے سوا کوئی تیسری صورت اسلام ھمارے سامنے نہیں رکھتا – وہ تو ھمیں کہتا ھے کہ تجربات سے سیکھ کر حالات کے مطابق مشورے سے وہ سسٹم بناتے جاؤ جو انسانی فطری کمزوریوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھ سکے – اسلام نے ھم پر چھوڑا اور ھم نے اللہ پر چھوڑ دیا ،، مدینے کی شوری اس وقت اگر با اختیار ھوتی تو اس مسئلے کا پرامن حل ممکن تھا ، یا خلیفہ کو اپنے عہدے کا دفاع نہایت شدت اور قوت سے کرنا چاھئے تھا ،
حضرت عثمانؓ کی شہادت کے بعد مدینے کو ھی خلیفہ چننا تھا کیونکہ وھی الیکٹورل کالج تھا ،، حضرت علیؓ کی خلافت پہلے دن سے ھی حق تھی اور سب کو ان کی اطاعت کرنی چاھئے تھی ، اس میں کسی اجتہاد کی کوئی ضرورت ھی نہیں تھی ، حضرت علیؓ سے قصاص کا مطالبہ حضرت عثمانؓ کے ورثاء نے کبھی نہیں کیا ، بلکہ حضرت علیؓ کے بار بار پوچھنے کےباوجود ان کے بیٹے قاتلوں کا نام تک نہیں بتا سکے ، حضرت معاویہؓ کے امیر بننے کے بعد بھی کسی نے قصاص نہیں لیا ، وہ حج پر آئے تو حضرت عثمانؓ کے گھر سے ان کی بیٹی کا نوحہ سنائی دیا کہ میرے والد کا قصاص لینے والا کوئی نہیں تو امیر معاویہؓ نے کھڑے مجمعے کو بھگا دیا اور ان کی بیٹی سے کہا کہ ، یہ آواز میں آئندہ نہ سنوں ،،
حضرت علی کرم اللہ وجہہ بھی مسلمانوں کے ہاتھوں شھید ھوئے ،،
حضرت حسین بھی مسلمانوں کے ہاتھوں شھید ھوئے سر کاٹا گیا اور بدن روندا گیا-
امام حسن رضی اللہ عنہ کے بارے میں بھی ایک روایت یہی ھے کہ آپ کو زھر دیا گیا –
حضرت طلحۃ و زبیر رضی اللہ عنھما دونوں عشرہ مبشرہ میں سے تھے جن کو حضرت علیؓ نے پہلے خلیفہ بننے کی پیش کش کی تھی ، وہ دونوں میں مسلمانوں کے ھاتھوں شھید ھوئے-
جنگ جمل میں مسلمان ھی مسلمانوں کے ہاتھوں شھید ھوئے اور صحابہؓ صحابہؓ کے ہاتھوں شھید ھوئے-
صفین میں حضرت علیؓ و معاویہؓ کے درمیان مسلمان ھی مسلمانوں کے ہاتھوں شھید ھوئے-
نھروان کے معرکے میں مسلمان ھی مسلمانوں کے ہاتھوں شھید ھوئے –
امام حسینؓ اور یزید کے درمیان معرکے میں آلِ رسول میں سے بچوں سمیت73 شھید ھوئے یہ کام بھی مسلمانوں نے ھی کیا ،،
شھادت حسین پر یزید کے خلاف بغاوت کو دبانے کے لئے مسلم بن عقبہ کے 12000 کے لشکر کے ھاتھوں مدینے میں 700 مھاجر اور انصاری صحابہؓ اور ان کے بچوں کو شھید کیا گیا – یہ کام بھی مسلمانوں کا اپنا کارنامہ ھی تھا –
معرکہ حرہ میں مسلم ابن عقبہ کے دوست صحابیؓ معقل بن سنان الاشجعیؓ جو فتح مکہ میں شریک تھے اور بہت ساری احادیث کے راوی ھیں نہایت متقی پرھیزگار شخص تھے ، وہ
اس سے ملاقات کے لئے مدینے سے نکل کر آئے اور قتلِ حسینؓ پر یزید کو برا بھلا کہا،جس پر مسلم بن عقبہ نے ان کو غصے میں آ کر شھید کر دیا –
ابولھب و ابوجھل کو بیت اللہ کا پتھر اکھاڑنے یا اس کی توھین کرنے کی جرأت نہیں ھوئی مگر الحصین بن نمیر نے جو کہ عبدالملک بن مروان کے لشکر کا قائد تھا مکے کا محاصرہ کر کے منجنیق سے پتھر پھینک کر بیت اللہ کو ھدم کر دیا –
مدینے میں اور مدینے کے گرد بسنے والے طاقتور یہودی اور عیسائی قبیلوں میں سے کسی کی جرأت نہیں ھوئی کہ وہ مسجد نبوی کی توھین کر سکیں مگر یزید کے قائدِ لشکر نے یزید کے حکم پر تین دن کے لئے مدینے میں قتال حلال قرار دے دیا ،تین دن کے بعد جو باقی بچتے تھے ان سے اس بات پر بیعت لی کہ تمہاری جانوں اور مال کا مالک یزید ھو گا – اور تین دن تک مسجد نبوی میں گھوڑے باندھے گئے اور اس کو بطور اسطبل استعمال کیا گیا ،تین دن نہ اذان تھی نہ جماعت بس گھوڑے پیشاب اور لید کرتے رھے –
عبدالملک بن مروان کی خلافت میں عبداللہ ابن زبیرؓ کو شھید کر کے حجاج نے ان کی لاش کو کئ دن الٹا لٹکائے رکھا اور اسماؓء بنت ابوبکرؓ جو کہ نابینا ھو چکی تھیں روز اس لاش کو ٹٹول کر کہتیں کہ ابھی بھی وقت نہیں آیا کہ سوار اپنی سواری سے اتر آئے ، آخر خلیفہ کا خط بغداد سے آیا تب ان کی لاش کو اتار کر دفنانے کی اجازت دی گئ ، اسی معرکے میں حجاج نے کعبہ پر سنگ باری کروائی اورتیل میں ڈوبے آتشیں تیر چلا کر بیت اللہ کے خلاف کو آگ لگا دی جو پھیل کر اندر تک چلی گئ اور سارے تبرکات جل گئے ، اس کے علاوہ قسم کھا کر حاجیوں کو قتل کرتا رھا جبتک کہ اس کے گھوڑے کے سم ان کے خون میں ڈوب نہ گئے ، تب اپنی قسم پوری ھونے پر قتال روکا گیا ، یہ کارنامہ بھی مسلمانوں کے ہاتھوں سر انجام پایا –
ھشام بن عبدالملک کی خلافت میں امام زید بن زین العابدین جو امام حسینؓ کے پوتے تھے ان کو بہیمانہ انداز میں شھید کیا گیا ، ان کو ننگا کر کے باب دمشق پر سولی دی گئ جہاں انہوں نے تڑپ تڑپ کر جان دی ، چار سال تک ان کی لاش کو اسی جگہ مصلوب چھوڑ دیا گیا اور پھر سوکھی ھوئی لاش کو اتار کر جلا دیا گیا –
ولید بن یزید کی وفات کے بعد ان کا جنازہ پڑھانے ولید بن عتبہ بن ابوسفیان کھڑا ھوا جس کو خلیفہ چنا گیا تھا ، وہ ابھی دوسری تکبیر ھی کہہ پایا تھا کہ کسی کی تلوار نے اس کا سر اڑا دیا اور وہ وھیں گر گیا ، اس کے بعد عثمان بن عتبہ یعنی اس کے بھائی کو آگے کیا گیا اور کہا گیا کہ ھم آپ کی بیعت کرتے ھیں ، اس نے کہا کہ کیا تم اس بات پر میری بیعت کرتے ھو کہ نہ تو میں تمہیں کسی مسلمان کو قتل کرنے کا حکم دوں اور نہ خود کسی کو قتل کروں ؟ بنو امیہ نے انکار کر دیا ،جس پر وہ مکے چلا گیا اور عبداللہ ابن زبیرؓ کے ساتھ شامل ھو گیا ،جہاں بنو امیہ ھی کے ہاتھوں قتل کر دیا گیا –
پھر مروان بن حکم مسلمانوں کے ھاتھوں ھی قتل ھوا-
پھر عمر بن عبدالعزیز بھی اپنے خاندان کے ھاتھوں شھید ھوئے-
پھر ولید بن یزید بھی مسلمانوں کے ھاتھوں قتل ھوئے ،
پھر ابراھیم بن ولید بھی مسلمانوں کے دست مبارک سے قتل ھوا
پھر باقی خلفاء یک بعد دیگرے ابو مسلم خراسانی کے ھاتھوں قتل ھوئے
پھر ابوالعباس سفاح نے تمام بنو امیہ اور ان کی اولاد کو قتل کر دیا سوائے ان کے جو کہ دودھ پیتے بچے تھے یا جو اندلس بھاگ گئے باقی سب کا سفایا کرا دیا یوں اس کا نام ھے قاتل (السفاح The Assassin ) پڑ گیا-
اس نے بنو امیہ کی قبریں کھود کر مردے نکالنے کا حکم دیا ، حضرت معاویہؓ کی قبر کھودی گئ تو اس میں سوائے دھاگوں کے کچھ نہ ملا ، واضح رھے امیر معاویہؓ کو نبئ کریم ﷺ کی اس چادر میں دفن کیا گیا تھا جو انہوں نے کسی دوسرے صحابیؓ سے دس ھزار درھم یا دینار میں خریدی تھی ،
یزید کی قبر کو کھودا گیا تو اس میں بس راکھ ھی راکھ تھی –
عبدالملک کی قبر کھودی گئ تو اس کا بدن صحیح سالم تھا صرف ناک کی ایک طرف تھوڑی سی خراب ھوئی تھی ، لاش کو نکال کر پہلے کوڑے مارے گئے – پھر سولی دی گئ اور پھر جلایا گیا اور اس کی راکھ کو ھوا میں بکھیر دیا گیا –
امویوں کو ختم کرنے والی مشین کا نام ابو مسلم خراسانی تھا ، اگر خراسانی نہ ھوتا تو عباسی سلطنت کا وجود تک نہ ھوتا ، مامون نے ابومسلم خراسانی کے بارے میں کہا تھا کہ زمین پر تین جلیل القدر بادشاہ تھے جنہوں نے ملکوں کی تقدیر تبدیل کی ، اسکندر۔ اردشیراور ابومسلم خراسانی ،،
ابوالعباس کے مرنے کے بعد اس کے بیٹے ابوجعفر المنصور نے ابومسلم کی مقبولیت کے خوف سے اسے 37 سال کی عمر میں دھوکے سے مروا دیا –
ابومسلم خراسانی کے حامی اٹھ کھڑے ھوئے یوں عباسیوں اور خراسانیوں کی جنگ میں ھزاروں لوگ تہہ تیغ ھوئے ،شجرۃ الدر نے عزلادین ایبک کو قتل کر دیا ، ایبک کی بیوہ نے شجرۃ الدر کو قتل کر دیا ،
طغرل کی وفات کے بعد اس کے بھائی اور اس کے بیٹے میں چپقلش شروع ھو گئ اور عثمان نے اپنے چچا دوندار کو قتل کر کے اپنا اقتدار قائم کر لیا یوں خلافت عثمانیہ شروع ھوئی ، اسی خلافت کے اختتام پر ھندوستانیوں نے تحریک خلافت قائم کی تھی اور اس کی حمایت میں جلوس نکالے تھے اور آج بھی خوارج و داعش اسی خلافت کو بحال کرنے کا نعرہ مارتے ھیں ،مگر یہ خلافت کیا تھی اور کسی خوفناک تھی یہ بھی پڑھتے جایئے،
عثمان کا پوتا مراد اول جب سلطان بنا تو اس نے اپنے بھائیوں ابراھیم اور خلیل کو اس خوف سے قتل کرا دیا کہ وہ اس کے اقتدار کے خلاف کوئی سازش نہ کریں –
پھر جب وہ 1389 ء میں کوسووو کے معرکے میں بسترِ مرگ پر تھا تو اپنے بیٹے یعقوب کا گلہ گھونٹ کر مروا دیا تا کہ وہ اپنے دوسرے بھائی کی خلافت کے خلاف کوئی سازش نہ کر سکے –
السلطان محمد الثاني فاتح اسنطبول نے شرعی فتوی جاری کیا کہ سلطنت اور اس کے عوام کی اعلی ترین مصلحت کی خاطر اس کے بھائی کا حلال ھے یوں اس کے بھائی کو قتل کر دیا گیا ،
السلطان مراد الثالث نے اپنے باپ کے بعد خلافت پر بیٹھتے ھی اپنے پانچ بھائیوں کو اسی اعلی ترین مصلحت کی خاطر موت کے گھاٹ اتار دیا –
اس کا بیٹا ” محمد الثالث ” بھی اپنے باپ سے کم درندہ نہیں تھا ، اس نے خلافت کا حلف لیتے ھی اپنے 13 بھائیوں کو خلافت کی مصلحت کی خاطر قتل کرا کراس سلسلے میں
ریکارڈ قائم کر دیا –
اس سلسلے میں ترک مصنف ” رحمی تروان” ایک مقالے ” بادشاھوں کی یاد داشتیں ” میں لکھتا ھے کہ محمد الثالث نے اپنے 13 بھائی مروانے پر ھی اکتفاء نہیں کیا بلکہ اپنے 16 سال کے بیٹے محمود کو بھی مروا دیا تا کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی 14 سالہ سلطان احمد کی مخالفت نہ کر سکے ، یہ سلطان احمد جو بعد میں بلیو مسجد جامع سلطان احمد بنوانے کی وجہ سے مشہور ھوا ،جو اسطنبول کا سب سے مشہور سیاحتی پؤائنٹ ھے ،،
جب عثمانی خلافت نے اپنا نفوذ قاھرہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تو 50 ھزار مصری مسلمانوں کا قتلِ عام کیا – سلطان سلیم نے حاکم قاھرہ طومان بے کو پیغام بھیجا کہ اگر وہ اس کی اطاعت کر لے تو اس کو قاھرہ کی حکومت بخش دی جائے گی ، طومان بے نے یہ پیش کش ٹھکرا دی اور جنگ کی تیاری شروع کر دی ،مگر خلیفہ کی فوجوں کے سامنے کوئی پیش نہ گئ اور وہ فرار ھو کر اپنے دوست الشیخ حسن بن مرعی کے پاس پناہ لینے کو پہنچا جس نے اس کے ساتھ خیانت کر کے مخبری کر دی یوں طومان بے قتل کر دیا گیا اور مصر ترک عثمانی خلافت کے صوبوں میں شامل ھو گیا
اس کے بعد سلطان سلیم نے اپنے دونوں بھائیوں کو قتل کرا دیا جو اس کی خونی پالیسیوں کے مخالف تھے –
اس پوری داستان میں آپ کو نظر آئے گا کہ قتل کرنے والوں نے اسلامی خلافت کے مفاد کے نام پر نہ صرف عام انسانوں بلکہ بھائی اور اولاد جیسے قریبی رشتوں کو بھی خون میں نہلا دیا ،،
قاتل بھی اسلامی خلافت کے نام پر قتل کر رھے تھے اور مقتولین بھی اسی خلافت کے طلبگار تھے ،،
مارنے والے بھی اللہ اکبر کی گونج میں مار رھے تھے اور مرنے والے بھی شھادتین پڑھتے ھوئے جانیں دے رھے تھے ،،
یہ داعش ، یہ ٹی ٹی پی ، یہ بوکو حرام ، یہ الشباب ، یہ القاعدہ یہ سب اسی شجرہ کے پھل پھول ھیں کچھ بھی نیا نہیں ھے ،، پرانی فلم کا ایکشن ری پلے ھے ، یہ سب وھی سلطانوں والے کھیل کھیلنے کے مواقع چاہتے ھیں
آپ کو یہی سب کچھ پرانی انگلش فلموں میں بھی نظر آئے گا ، یورپ بھی اسی دور سے ھو کر گزرا ھے جب بھائیوں نے بھائیوں کو مارا تھا ،بادشاہ ھی سب کچھ تھا ، پھر انہوں نے تجربات سے سیکھ کر ایک سسٹم بنایا جو عوام اور حاکم کے حقوق متعین کرتا ھے ،حاکم کی صلاحیت اور مدت اقتدار طے کرتا ھے ،پارلیمنٹ کے ایوانوں کے ذریعے چیک اینڈ بیلنس کا نظام قائم کرتا ھے ، عدالتی نظام ھے جہاں ھر ایک جوابدہ ھے ،، اس نظام کا نام ھے جمہوریت ، اگر جمہوریت کا تقابل کرنا ھے تو اپنی 1350 سالہ خلافت کی تاریخ سے کر کے دیکھ لیجئے بری سے بری جموریت آپکی ساڑھے تیرہ سو سالہ خلافتوں سے بہتر ھے ،، اور برے سے برا سیاستدان بھی آپ کے سلطانوں سے بہتر ھے ،،