پلاٹ جب خالی ھوتا ھے تو اس کی قیمت زیادہ ھوتی ھے چونکہ اس کا ھر آپشن اوپن اور دستیاب ھوتا ھے ،، اس پہ گھر ،مسجد ،ھوٹیل موٹیل ،فیکٹری کچھ بھی بنایا جا سکتا ھے لہذا زندگی کی ھر فیلڈ کا آدمی اس پلاٹ کے پیچھے ھوتا ھے اور اس کی ویلیو زیادہ ھوتی ھے ،، جبکہ تعمیر شدہ مکان یا دکان کی تلاش میں صرف مکان یا دکان والا ھی ھو گا ،، اس کے باقی آپشن بلاک ھو جاتے ھیں ،جس کا نتیجہ یہ ھے کہ اس کی ویلیو بھی کم ھو جاتی ھے ،، 40 سال سے اوپر ،، اور علماء یا مدارس سے فارغ لوگ ،،کسی کے کام کے بھی نہیں ھیں کیونکہ ان کی مثال Occupied Space کی سی ھے ،انہوں نے جو بننا تھا وہ بن چکے ، اب اور کسی کے کام کے نہیں،، ان کی تلاش میں نہ ملحدین ھیں اور نہ ھی وہ وسیع النظر اسکالرز کے کسی کام کے ھیں ،، ملحدیں کو بھی خام مال نوجوان طبقے میں سے ھی ملتا ھے جو ابھی کوئی تعین نہیں کر سکے اور ان کی حیثیت فلوٹنگ ووٹ کی سی ھے اور یہ خاموش اکثریت ھے ،، چونکہ روشن خیال وسیع النظر علماء اچھی طرح جانتے ھیں کہ الحاد کا عفریت کس شکار کی تاک میں بیٹھا ھے ،چنانچہ وہ بھی اسی طبقے کو مخاطب بناتے اور اسی سے Response کی توقع رکھتے ھیں ،،