ذی الفروض وہ ھیں جن کے حصے اللہ پاک نے مقرر کر دیئے ھیں ،، ایک بٹا دو ،، ایک بٹا چار ،، ایک بٹا چھ اور ایک بٹا اٹھ ،، ان سب کا مشترک عدد 24 ھے اور اس کی بنیاد پر مسئلہ حل کیا جائے گا !
6 افراد کبھی بھی میراث میں محروم نہیں ھوتے ،،
1- بیٹا ،،
2- بیٹی ،،
3- ماں ،،
4- باپ ،،
5- شوھر ،،
6- بیوی
اولاد سے مراد 6 افراد ھیں –
بیٹا – بیٹی – پوتا – پوتی – پڑپوتا- پڑپوتی ،،
اخوہ ،، دو یا دو سے زیادہ جتنے بھی ھوں بلا لحاظ مرد و زن ،،
اخوہ یعنی بھائی بہنوں کی تین اقسام ھیں !
1- حقیقی ،، یہ مان اور باپ دونوں میں شریک ھوتے ھیں !
2- علاتی ،، جو صرف باپ شریک ھوں ( مائیں الگ الگ ھوں )
3- اخیافی ،، جو صرف ماں شریک ھوں ( باپ الگ الگ ھوں )
کسی لا ولد کے باپ کی موجودگی میں بھائی بہن محروم ھو جاتے ھیں !
پوتی موجود ھو تو پڑپوتی محروم ھو جاتی ھے !
مسئلہ ،،
ایک عورت فوت ھو گئ ھے تو اس کے مندرجہ ذیل وارث ھیں ،،
1- شوھر — چوتھا حصہ ،، 24 میں سے 6
2- بیٹی — کو 1/2 یعنی 24 میں سے 12
3- پوتی — کو دوتہائی میں سے 12 نکال کر باقی کا 4 ملے گا
4 – پڑپوتی ،، محروم ھو جائے گی ،،
باقی کل ان شاء اللہ ،،
اسے کاپی پیسٹ کر لیجئے یا ایک رجسٹر پہ لکھتے جایئے