میری تحریروں کے اسپیئر پارٹس بیچنے والے دوستوں سے درخواست ھے کہ ان کے نیچے حوالہ دے دیا کریں ،، میرے اندازِ تحریر سے لوگ بڑی اچھی طرح واقف ھیں ،، وہ فوراً پہچان جاتے ھیں اور ان باکس تصدیق چاھتے ھیں کہ کیا یہ میری ھی تحریر کا حصہ نہیں ؟ یوں میری مصروفیت بڑھ جاتی ھے ،، میں صدقہ جاریہ کے لئے ھی لکھتا ھوں اور اللہ پاک تو سب جانتا ھے ، آپ بغیر حوالہ دیئے اپنے نام سے لگا کر دانشور بن بھی جائیں تو بھی اجر تو اسی کو ملے گا جس کی چوری کی ھے ،، البتہ حوالہ دے کر لکھیں گے تو آپ بھی صدقہ جاریہ کی زنجیر میں شامل ھو جائیں گے