مکالمہ

1-قرآن میں اللہ انسانوں کو غلام ” Slave ” کہتا ھے جبکہ بائیبل میں اولاد یا ” Children” کہتا ھے ،،،،،،،،،
جناب آپ اللہ کو ممی بھی کہہ سکتے ھیں ؟ کیونکہ چلڈرن صرف باپ کے نہیں ھوتے ماں کے بھی ھوتے ھیں ،، جبکہ غلام صرف باپ کے بھی ھو سکتے ھیں ،،،،،،،،
یہ بات اللہ پاک نے خود فرمائی ھے ،، انی یکون لہ ولداً و لم تکن لہ صاحبہ ؟ اس کا بیٹا کیسے ھو سکتا ھے جبکہ اس کی بیوی نہیں ؟
اللہ پاک تو عیسی علیہ السلام کو بھی عبد یعنی غلام کہتا ھے ، ابراھیم اور ان کی پشت سے آنے والے سب انبیاء کو غلام کہتا ھے اور یہ ان کے لئے سب سے بڑا اعزاز ھے ،، قرآن تو فرماتا ھے ” لن يستنكف المسيح أن يكون عبدا لله ولا الملائكة المقربون ومن يستنكف عن عبادته ويستكبر فسيحشرهم إليه جميعا (172 النساء )
عیسی کو تو ذرا بھی شرم نہیں آتی اللہ کا غلام کہلانے میں اور نہ ھی مقرب فرشتوں کو عبد کہلانے میں کوئی عار محسوس ھوتا ھے ،،، اور جن کو اللہ کا غلام کہلانے میں شرم محسوس ھوتی ھو اور وہ تکبر کا شکار ھوں تو وہ ان کو اپنے سامنے اکٹھا کر لے گا