معمولی سی بات ھے جسے ھم لوگ سمجھنا نہیں چاہ رھے !
بلوچ لبریشن آرمی کا پٹڑیاں اڑانا پہلے ھی دھشت گردی کہلاتا اور مانا جاتا تھا ،، اس کے لئے آئین میں ترمیم کی کیا ضرورت تھی ؟ ٹارگٹ کلنگ پہلے ھی دھشت گردی کہلاتی ھے ،،
فوج نے سجدہ سہو کیا ھے اپنی 1980 کی غلطی پر ، اور گروھی قتلِ عام کو دھشت گردی قرار دے دیا ھے ،، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سابقہ آرمی چیف جنرل ضیاء کی غلط Narration کو بطور ادارہ سجدہ سہو کر کے تبدیل کر دیا ھے ،، 21 ویں آئینی ترمیم کا اب ترجمہ کچھ یوں ھے ” جہاد صرف وھی ھے جو فوج کرتی ھے ، اس کے علاوہ مختلف گروہ جہاد کے نام پر جو کچھ کر رھے ھیں وہ فساد فی الارض کے سوا کچھ نہیں ” اگلے دو سالوں میں پچھلے 30 سال کی Narration کو تبدیل کرنا اور عوامی سطح تک عام کرنا ھو گا ،، ھمارا مقابلہ وقت کے ساتھ ھے ،، اللہ پاک حکومت کا حامی و ناصر ھو