پوری نماز حدیث کی کس کتاب میں آئی ہے۔ نماز کی صرف ایک رکعت تکبیر تحریمہ سے لے کر اگلی رکعت کے لئے اٹھنے تک بخاری یا مسلم سے ثابت کر دیں۔ سنت پوری امت کے تواتر سے منتقل ہوئی ہے روایات کی کتابوں سے ثابت نہیں ہوئی۔بخارا میں امام بخاری کے ابا جان اپنے ابا کو دیکھ کر نماز پڑھ رہے تھے اور ھند میں قاری حنیف کا ابا اپنے ابا کو دیکھ کر نماز پڑھ رہا تھا اور آپ نے بھی ابا کو دیکھ کر پڑھی ہے بخاری پڑھ کر نہیں پڑھی۔ یہی طریقہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک جاتا ہے، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی نمازوں میں کوئی اختلاف نہ تھا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نماز میں کوئی اختلاف مذکور نہیں۔ روایات نے نماز کے دسیوں طریقے مارکیٹ میں پیش کر دیئے،