گنجا بندہ فرشتوں کی طرح صاف شفاف ھوتا ھے ،، اس کا اندر بھی اس کے سر کے باھر لکھا ھوتا ھے ، سر اگر صاف شفاف ھے سرے سے سرے تک کوئی مورچہ نہیں ،، تو سمجھو بندہ بچپن سے ھی شریف اور سیدھا سادھا ھے ،، اگر سر پہ جگہ جگہ مورچے اور بارودی سرنگیں نظر آئیں تو سمجھ لیں یا تو تھانے والوں نے نیک کیا ھے ،، یا وقت نے فیوز جلا دیئے ھیں
ھمارے ساتھ ھماری بس میں انتہائی شریف آدمی بمعہ فیملی حج پہ گئے ،، گوجرانوالہ سے تعلق تھا ،بلکہ ان کی صحبت کر کے ھی مجھے گوجرانوالہ دیکھنے کا شوق پیدا ھوا جہاں ایسے انسان پیدا ھوتے ھیں بیوی بھی بہت سیدھی سادی تھی اور ایک بچی تھی کوئی پانچ سال کی ، آئیڈیل آدمی تھا، ھماری مسجد کے سامنے رھتے تھے اور بیوی بچے حج کے لئے بلائے تھے،، جب قربانی دے کر انہوں نے ٹنڈ کرائی تو میرا تراہ نکل گیا ، سبحان اللہ ایک انچ جگہ خالی نہیں تھی چارپائی کی طرح سر بُنا ھوا تھا ،رنگ برنگے ،چھوٹے موٹے ، سیدھے ٹیڑھے گڑھوں سے ،،،، میں نے نہایت تعجب کا اظہار کیا کہ "سر” گوجرانوالہ کی ٹیم آپ کے سر پہ نیٹ پریکٹس کرتی رھی ھے ،، وہ تو مسکرا کر چپ کر گئے مگر ان کی بیوی نے ھنس کر جواب دیا کہ "توبہ کرو ،،،، ایہہ بڑے اتھرے سا جے ” میں نے آ کر انسان کا پتر بنایا ھے ! واقعی ھر شریف آدمی کے پیچھے کسی خاتون کا ھاتھ ھوتا ھے !