(2)
اللہ کے حکم سے جب نوح نے بہت بڑی کشتی تیار کرلی تو ملحدوں نے اس کو بول وبراز سے بھر دیا اللہ نے نوح سے کہا کہ میں ان لوگوں سے اسے صفا کراؤں گا لہذا اللہ نے ان کو پھنسی اور پھوڑوں کی وبا میں مبتلا کردیا اور جو ملحد اس گندگی کو اپنے جسم پر مل لیتا صحتیاب ہو جاتا سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا اللہ نے صرف یہ تہیہ کر لیا تھا کہ اس قوم کو صرف اور صرف طوفان سے مارنا ہے کیا اس وبا سے نہیں مار سکتا تھا؟
گندے لوگو کچھ تو سوچو!
(اظہرجٹ )
الجواب !
اللہ نے موت کا سبب بھی لکھا ھوتا ھے ،، انسان سو دفعہ بیمار ھو کر صحتمند ھو جاتا ھے اور پھر گاڑی کے نیچے آ کر مر جاتا ھے ،، اللہ اپنی مخلوق کو کیسے ڈسپوز آف کرتا ھے یہ اس کی مرضی ھے ،، آپ کا کیا اعتراض ھے ،، اگر اس نے بول و براز ھی باھر نکالنا تھا تو الگ جگہ بنانے کی کیا ضرورت تھی ،،چمگادڑ کی طرح آپ کے منہ سے بھی واپس نکال سکتا تھا،،