احادیث میں آتا ھے کہ نبئ کریم ﷺ نماز کے بعد دائیں طرف گھوم جایا کرتے تھے یوں قبلہ آپ کے بائیں طرف اور چہرہ اقدس نمازیوں کی طرف ھو جاتا تھا ،،مگر زیادہ تر آپ بائیں جانب گھوم جایا کرتے تھے ، جیسا کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی متفق علیہ حدیث سے واضح ھوتا ھے ،، اس کی وجہ یہ تھی کہ حجرہ عائشہؓ بائیں طرف تھا ،، یوں آپ کا رخ مبارک حجرے اور اس طرف بیٹھے نمازیوں کی طرف ھو جاتا ،،
حدیث انسؓ میں دائیں جانب کو اکثر کہا گیا ھے مگر حدیث انس میں ایک روای ” السدی ” پر کلام کیا گیا ھے، جبکہ حدیثِ ابن مسعودؓ بے غبار بھی ھے اور متفق علیہ بھی ھے !