سوال !
Assalamualikum.aap ki tahreer phat kar rahnumai hasil ho rahi hai.aapse guzarish hai k 21st century main Madiat ( materialism) de Kis tarha mahfooz raha jaye..? Jahan has taraf nafsa nafsi ka alam ho aur paisa kay zoor sar char Kar bool raha ho, wahan apnay aapko Kis tarha is materialism se mahfooz rakha Jaye.?
Aapki rahnumai ka muntazir.

JazakAllah
الجواب !
مادہ بھی ھماری طرح اللہ پاک کی مخلوق ھے جو لوگ اللہ کی مخلوق کو آپس میں لڑانے کی کوشش کرتے ھیں مجھے ان سے سخت اختلاف ھے ،، آپ کبھی بھی مادے سے جیت نہیں سکتے کیونکہ خود آپ کا وجود مادے سے بنا ھے ،، اللہ پاک نے مادہ ھمارے استعمال کے لئے بنایا ھے اس سے ڈریں مت ،، اس سے بھاگیں مت ،، اس کو دبا کے استعمال کریں جس طرح استعمال کرنے کا حق ھے بلکہ اس کی چیخیں نکلوا دیں ،، مگر اس پر توکل مت کریں اس کو بھی اپنی طرح بے بس سمجھیں ھم دونوں اللہ کے حکم کے پابند ھیں ،، مادے پر توکل اس کو مخلوق کی بجائے خالق کے مقام پر لے جاتا ھے یوں یہ مادہ پرستی کا مرض بن جاتا ھے ،،، سورہ الکہف میں شرک کی ایک قسم مادے پر توکل بھی بیان کی گئ ھے ،، مگر اسی سورہ الکہف میں مادے کو دبا کر استعمال کرنے کی ترغیب بھی دی گئ ھے جہاں ذوالقرنین کے قصے میں بار بار اعادہ کیا گیا ھے کہ ” پھر اس نے اسباب کو استعمال کیا ،تو مشرق تک جا پہنچا ،،، پھر اسباب کو استعمال کیا تو فتح کرتا ھوا مغرب تک جا پہنچا ،، پھر اسباب کو استعمال کیا تو بین السدین تک جا پہنچا ” فاتبع سبباً ، فاتبع سبباً، فاتبع سبباً،،،