غیر عرب دنیا اور عربی قرآن نامی کتاب ، ڈاؤن لؤڈ کی ھے ، نہایت دلچسپی کے ساتھ صبح سے پڑھ رھا تھا ،جس کے لئے ساری مصروفیات ترک کر دی تھیں ،، بس ابھی ابھی فارغ ھوا ھوں ،، اس کتاب کی بڑی پبلسٹی کی تھی جناب ایاز نظامی صاحب نے ،،،،،، مگر مجھے سمجھ یہ نہیں لگی کہ ایاز نظامی جیسے منکر خدا و رسول کو اس کتاب میں ،،،،، کیا خدا اور رسول مل گیا ھے ؟ یا کیا اس کتاب کا مصنف اسے خدا اور رسول اور قرآن کا منکر لگا ھے ؟؟ آخر اتنی بے قراری کی وجہ اس کے سوا کیا ھو سکتی ھے کہ اھل ایمان کے دلوں میں جس حد تک بھی شک کے کانٹے بوئے جا سکتے ھیں انہیں بویا جائے ، اگرچہ اس کے لئے کسی مسلمان کی تحقیق و تخلیق کو ھی استعمال کیوں نہ کہا جائے ،،، اگر اس کتاب کے پہلے صفحے سے لے کر اخری صفحے 170 تک نظامی صاحب کو اتفاق ھے تو انہیں ایک خدا ، بنی اسماعیل کے رسول اور اللہ کی کتاب پر ایمان لانا ھو گا ،،،،،،،،،، اور اگر وہ ان تینوں چیزوں کے انکار پہ ڈٹے رھتے ھیں تو پھر دوسروں سے کس طرح امید رکھتے ھیں کہ وہ اس کتاب کو پورے کا پورا حرزِ جاں بنا لیں گے ،، کتاب میں جو مغالطے پیدا کرنے کی کوشش کی گئ ھے ،ان کو نوٹ کر لیا گیا ھے اور ایک مختصر تحریر میں اس کتاب کا ڈنگ نکال دیا جائے گا ،، ان شاء اللہ