شیر خوار بچوں کو عموماً قبض رھتی ھے ،جس کی اذیت کی وجہ سے ان کا چہرہ نیلا پیلا ھوتا رھتا ھے ، شدت سے زور لگانے کی وجہ سے ان کے چہرے کی رنگت آئستہ آئستہ سیاھی مائل ھو جاتی ھے جو پھر کبھی اپنی اصل حالت میں لوٹ کر نہیں آتی ، اس کے لئے نہایت ھی آسان ، سستا اور آزمودہ نسخہ ھے ،،
ایک دیسی انڈا لے کر اس کی سفیدی الگ کر لیں ، اس میں زائقہ بنانے کے لئے آدھی ایک چمچ چھوٹی والی گرائپ واٹر کی ڈال لیں اور سفیدی کو اچھی طرح چمچ سے پھینٹ لیں ، وہ بچے کو چمچ چمچ کر کے پلائیں ، ان شاء اللہ بچے کی نیوٹریشن بھی ھو گی اور قبض بھی نہیں رھے گی ان شاء اللہ ،، یہ نقصان دہ بھی نہیں ، اسے صبح شام استعمال کیا جا سکتا ھے ،،،،،،،،،،،
2- بچوں کو پیچس کی بیماری بھی ھو جاتی ھے ، جو کہ ھمارے یہاں عموماً چوسنی کی وجہ سے زیادہ ھوتی ھے ، اس کے علاوہ بچہ جب دانت نکالنا شروع کرتا ھے تو ھر چیز کو منہ میں ڈالنے کی کوشش کرتا ھے ،دوسروں کی انگلی پکڑ کر بھی منہ میں ڈال لیتا ھے ،پھر پیچس میں مبتلا ھو جاتا ھے ، ،،،،،،،،،،،،
اس کا بہترین علاج یہ ھے کہ جس کے بعد کسی اینٹی بائیوٹک کی ضرورت بھی نہیں رھتی کہ ،، ایک انڈے کی سفیدی نکال لی جائے ،، ایک مٹھی چاول پانی میں ابال لیئے جائیں ،، چاول کی ” پِچھ ” کو ٹھنڈا ھو لینے دیں اس کے بعد اس میں انڈے کی سفیدی اور گرائپ واٹر کی چمچ کو مکس کر کے بچے کو پلائیں ، چاول پیچس کو روک دیں گے ، سفیدی انفیکش پہ لیپ بناکر انٹریوں کی حساسیت کو ختم کر دے گی ، اور بچے کی نیوٹریشن اور ضائع شدہ نمکیات کا مداوہ بھی ھو جائے گا ،، ان شاء اللہ
(ںوٹ ) چاول ابل کر جو دودھیا رنگ کا پانی پیچھے بچتا ھے اس کو پچھ کہتے ھیں