اسلام کا پودا انسان کے اندر سے پھوٹتا ھے !
کیا پاکستان میں کوئی ایسا قانون بنایا گیا ھے جس کے تحت سچ بولنا پورا تولنا، صلہ رحمی کرنا ،غریب کی مدد کرنا ، یتیم کی کفالت کرنا ،بیوہ کو چھت فراھم کرنا منع کیا گیا ھے اور لوگ اس قانون کی پابندی کے تحت ایسا نہیں کر پا رھے؟ کوئی ایسا قانون بنایا گیا ھے ،جس میں ملاوٹ کرنے ،جھوٹ بولنے ،ریپ کا ارتکاب کرنے ، اپنے بھائی بھتیجے کو قتل کرنے ،پڑوسی کو تنگ کرنے کا حکم دیا گیا ھے اور لوگ اس کی پابندی میں یہ سب کچھ کر رھے ھیں ؟،،، یہی اسلام ھے ، کس نے روکا ھے اسلام پر چلنے سے ؟ جو کر سکتے ھیں وہ کرنا نہیں ،، جو نہیں کر سکتے اور جس پر اللہ نے مؤاخذہ بھی نہیں کرنا ، اس کے نام پر قتلِ عام کر رھے ھیں ،، یہ ساری مس کانسیپشن ھماری دینی قیادت نے پیدا کی ھے ،، اسلام اندر سے آتا ھے ،،باھر سے نہیں آتا ،، باھر والا اسلام منافق بناتا ھے ،، اسلام فرد سے شروع ھوا تھا ،، صفا پہاڑی پہ کھڑے ایک شخص سے ،، جس کے اندر اسلام تھا اور جس نے دل سے دل کو دیا ،، آج پہاڑ بہت سارے ھیں مگر ان پہ منافق کھڑے ھیں جن کے اندر ایمان و اسلام کے نور سے خالی ھیں اور لوگوں کو کمیشن پر اسلام دینا چاھتے ھیں ،، انگور کے درخت کے ساتھ پلاسٹک کے جعلی اور نقلی انگور لگا کر دنیا کو بتانا چاھتے ھیں کہ اسلام نے پھل دے دیئے ھیں