دوسرے شوہر سے نکاح اور شھد !
تین طلاق کے بعد پہلے شوہر سے شادی کے لئے شرط ہے کہ دوسرے شوہر سے لازم ہمبستری ہو ، اس کے لئے حدیث روایت کی جاتی ھے کہ جبتک دوسرا شوہر شھد نہ چکھے طلاق دے بھی دے تو پہلے سے نکاح نہیں کر سکتی ـ
یہ شھد والی شرط سے جھٹکا لگا ناں ؟
بائی دا وے وہ مسکین عورت طلاق کے بعد ایک مرد سے شادی کر لیتی ہے ، مگر وہ نامرد نکلتا ہے ، اب وہ بیچاری طویل جدوجہد کے بعد اس سے طلاق لے کر اگلے یعنی تیسرے شوہر سے شادی کرتی ھے اور اتفاق سے وہ ہارٹ کا مریض ہے دن پھر کی دوڑ دھوپ اور تھکاوٹ سے اسے ھارٹ اٹیک جو جاتا ھے ،، وہ بیچاری اب چار ماہ دس دن عدت گزار کے پھر بھی پہلے شوہر سے شادی نہیں کر سکتی کیونکہ دوسرا بھی شھد چکھے بغیر بہشتی ہو گیا ،، اب وہ شھد کے لئے چوتھے شوہر سے شادی کرے گی ،، وغیرہ وغیرہ ،،
کیا شھد کی شرط قرآن نے لگائی ہے ؟ جی نہیں ،،
پھر رسول اللہ ﷺ نے شھد کی شرط کیوں لگائی ،،
رسول اللہ ﷺ نے شھد کی شرط اسی خاص عورت اور اسی خاص مرد کے لئے لگائی تھی قیامت تک کے لئے نہیں لگائی تھی ،، وجہ یہ شرط لگانے کی یہ تھی کہ پہلے شوہر پر اس نے یہ الزام لگایا تھا کہ وہ میرے تقاضے پورے نہیں کرتا ، اور رسول اللہ ﷺ کے دربار سے خلع لے کر دوسرے شوہر سے نکاح رچا لیا ،، اور پھر دوبارہ خلع لینے رسول اللہ ﷺ کے دربار میں تشریف لے آئی اور وجہ وہی بیان کی کہ یہ والا بھی نامرد ہے میں اس سے خلع لے کر پہلے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہوں ِ بلکہ اپنے دوپٹے کی رسی سی بنا کر رسول اللہ ﷺ کو دکھایا کہ اس کا حال تو بس ایسا ہی ہے ،، جبکہ وہ بیچارہ عذر پیش کر رہا تھا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ میری پہلی بیوی سے بھی اولاد ہے اور میں نے اس کو اونٹ کی طرح رگڑا دیا ہے مگر یہ عورت مجھے بدنام کر رہی ہے ، اس پر رسول اللہ ﷺ نے اس عورت کی مکر وفریب اور جھوٹا الزام لگا کر مردوں کی ناک کاٹنے کے جرم میں اس کو فرمایا کہ جب تک یہ تیرا شھد نہ چکھے اور تو اقرار نہ کرے کہ اس نے تیرا تقاضہ پورا کیا ہے تو خلع لے بھی لے تو پہلے شوہر کے لئے حلال نہیں ،، یہ پورا واقعہ پڑھنے والے کو یہ سمجھنے میں ذرا سی بھی دقت نہیں ہوتی کہ یہ شرط صرف اس عورت کو اقرار پر مجبور کرنے کے لئے تھی ، نہ کہ قیامت تک کی عورتوں کے لئے تھی ،، کوئی عورت اگر دوسرے شوہر سے نکاح کرتی ھے اور خلوتِ صحیحہ ھو جاتی ھے اور وہ نامرد نکلتا ھے یا مر جاتا ھے تو مجرد نکاح سے ہی وہ پہلے شوہر کے لئے حلال ہو جائے گی ،،