اللہ تعالیٰ خود معاف کرنے پر قادر ہے، پھر بھلا اسے ہمارے بدلے میں یہودی اور عیسائی کو جھنم میں بھیجنے کی کیا ضرورت ہے؟ یہودی اور عیسائی اپنے عملوں کے بدلے سزا پائیں گے نہ کہ ہمارے لئے قربانی کے بکرے ہونگے۔ ولا تزر وازرۃ وزر آخری۔
اللہ کا عدل اس قسم کی کہانیوں کو ہر گز قبول نہیں کرتا۔ کیا ہم پسند کرتے ہیں کہ پولیس پڑوسی کے بچے کے جرم میں ہمارے بچےکو پکڑ کر لے جائے؟
ما لکم لا ترجون للہ وقارا ۔
تمہیں کیا ہوگیا ہے تم لوگ اللہ کے بارے میں کوئی پروقار سوچ نہیں سوچ سکتے؟
عن ابی بردہ فيقول الله تعالى : عبادي ، ارفعوا رءوسكم فقد جعلت بدل كل رجل منكم رجلا من اليهود والنصارى في النار "
ابی بردہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کہے گا کہ میرے بندو اپنے سر اٹھاؤ میں نے تمہارے ہر مرد کے بدلے یہود اور نصاری کے مرد کو جھنم میں بھیج دیا ہے۔