سوال ۔
قاری صاحب آپ حدیث کو نہیں مانتے تو آپ نماز کیسے پڑھتے ہیں؟
الجواب ۔
جس طرح امام بخاری رحمہ اللہ کے والد ماجد بخاری کی پیدائش سے پہلے پڑھتے تھے اور امام مسلم رحمہ اللہ کے ابا جی امام مسلم کی پیدائش سے پہلے پڑھتے تھے اور امام ترمذی،داؤد،نسائی، ابن ماجہ، اور امام مالک، ابوحنیفہ،شافعی اور امام احمد کے والدین ان کی پیدائش سے پہلے پڑھتے تھے ۔
رہ گئ یہ بات کہ ہم حدیث کو نہیں مانتے تو یہ بھی ایک الزام ہی ہے جس کا فیصلہ اللہ کی عدالت میں ہی ہو گا۔ ہم کچھ روایتوں کو ان کے منکر اور خلاف قرآن متن کی وجہ سے نہیں مانتے، جس طرح امام بخاری و مسلم لاکھوں روایتوں کو ان کی سند میں عیب کی وجہ سے نہیں مانتے ۔
قاری حنیف ڈار عفی اللہ عنہ و عافاہ