جس گھر میں بچی پیدا ھو اس کے والدین کو فوراً قریب ترین اسکول میں داخلہ لے لینا چاھیئے ، آج کل لڑکے والوں کی ڈیمانڈ لڑکی سے زیادہ لڑکی کے والدین کے پڑھا لکھا ھونے کی ھے 60٪ رشتے لڑکی کے والدین ان پڑھ یا کم پڑھے لکھے ھونے کی وجہ سے مسترد ھو جاتے ھیں لڑکی بے شک ڈاکٹر ھو اور لڑکی کے والدین بے شک لڑکے کو والدین سمیت خرید سکنے کی استطاعت رکھتے ھوں مگر والدین کی تعلیم ایک حقیقی مسئلہ بن گئ ھے ،، وہ کہتے ھیں کہ کسی فیملی اجتماع میں ان پڑھ سسرال ھمارے بچے کا امیج خراب کر دیں ،،
جہیز کی بجائے جعلی سند کی کوشش کریں سنا ھے کراچی میں دو ھزار درھم میں انجینئر کی Attested سند مل جا تی ھے
یہ وارننگ ھے ان جوانوں کے لئے جو سمجھتے ھیں کہ تعلیم کوئی چیز نہیں بس پیسہ ھی پیسہ ھے ،، خدا را تعلیم کی طرف توجہ دیں تعلیم سے پیسہ اگرچہ کم ملے مگر آنے والے وقتوں میں انسان کا اسٹیٹس تعلیم سے ماپا جائے گا ، اور کل آپ کا آج گُلی ڈنڈا کھیلنا بچی کے مستقبل کا سوال بن جائے گا ،،،،،،،،،